؞   اعظم گڑھ؛ 8 جون سے کھلیں گی عبادت گاہیں
۶ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): کرونا وائرس کے چلتے  لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول، کالجز، ہوٹل ریسٹورینٹ اور سپر مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ملک کی ساری عبادت گاہوں کو بند کردیا گیا تھا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لئے سرکاری طور پر ہدایت جاری کی گئی تھی۔ تقریبا ڈھائی مہینہ بعد 8 جون سے دوبارہ عبادت گاہوں، ہوٹل، ریسٹورینٹ، دوکان، سپر مارکیٹ اور بازاروں کو کھولا جارہا ہے۔ 
ڈی ایم اعظم گڑھ نے ویڈیو جاری کرکے کہا کہ 8 جون سے عبادت گاہیں (مسجد، مندر، چرچ، گردوارا)  ہوٹل، ریسٹورینٹ، دوکان، گیسٹ ہاؤس، سپرمارکیٹ اور دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ احتیاطی تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا پہننا ہر شخص کو ضروری ہوگا۔ 
عبادت گاہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دو گز کی دوری ہونی چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر شخص کو عبادت کے دوران ماسک پہننا ضروری ہوگا۔
 ہوٹل اور ریسٹورینٹ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گیٹ پر سینیٹائزر ضروری ہوگا، تھرمل اسکیننگ ہوگی، ہر کمرے کو گیسٹ کو آنے سے پہلے اور جانے کے بعد پورے طریقہ سے سینیٹائر کرنا ہوگا، اسٹاف کو بھی  سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ رہنا ہوگا۔ دوکان اور سپر مارکیٹ کو باری باری سے کھولا جائے گا۔ دوکان پر اگر کوئی شخص بغیر ماسک کے آتا ہے تو دوکاندار کی ذمہ داری ہے کہ اس کو کچھ نہ دے۔ 
حکومت کی گائیڈ لائین میں عبادت گاہوں کو ذکر تے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک وقت میں پانچ سے زیادہ لوگ نہیں ہوسکتے، اس کے علاوہ عبادت گاہوں کو کھولنے سے پہلے ان کے ذمہ داروں کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ وہ پولیس کو اس کے تعلق سے تفصیل دیں۔ 
ڈی ایم اعظم گڑھ نے مزید کہا کہ اصول وضوابط کی پاسداری نہ کرنے والے کے خلاف پولیس ایکشن لے گی۔ 


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.